وزیراعظم کی چودھری برادران سے ملاقات پر مریم نواز کا طنزیہ ٹویٹ

Published On 01 March,2022 07:51 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی چودھری برادران سے ملاقات پر مریم نواز نے طنزیہ ٹویٹ کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’گھبرانا نہیں ہے اچھا‘‘؟

یہ بھی پڑھیں: چودھری برادران کا وزیراعظم عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلان

واضح رہے وزیراعظم عمران خان چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیراعظم نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ شجاعت حسین نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔