اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کہی نہیں جا رہی، بلاول اپنے بندوں کوسنبھال کر رکھیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قوم سے خطاب کے بعد حالات بالکل بدل گئے ہیں، عمران خان نے غریب کوپیکج دے کربہت اچھا کیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی ضد نے پیپلز پارٹی کی سیاست کوتباہ کیا، اب یہ پرانی تنخواہ پرہی کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم میں سب سمجھدار ہیں، کہیں نہیں جا رہے، عدم اعتماد کی باتیں دوماہ سے سن رہے ہیں۔ کچھ نہیں ہونے جا رہا، اپوزیشن کی سیاست کا جمعہ بازارختم ہو گیا، دنیا میں جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں۔
عمران خان کی چودھری برادران سے ملاقات سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملاقات کرکے بہت اچھا کیا، عدم اعتماد تین دن پہلے ٹھس ہوچکی ہے، حکومت کہیں نہیں جارہی، سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے، کل کے دن کے بعد وزیراعظم مزید مضبوط ہوچکے ہیں، ہمارے بندے پورے ہیں اس حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، بلاول اپنے بندوں کوسنبھال کر رکھیں، اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پڑچکاہے،تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی۔