اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی حکمت عملی طے کرلی

Published On 28 February,2022 02:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی حکمت عملی طے کرلی۔ اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی درخواست مارچ کے پہلے ہفتہ جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی 9 رکنی کمیٹی نے اتفاق رائے سے طے کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے اجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کیا جائے گا، اجلاس ریکوزیشن کی حتمی تاریخ مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد دی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے او آئی سی اجلاس کی وجہ سے اسمبلی ہال کی عدم دستیابی کا اسپیکر موقف مسترد کر دیا۔ ذرائع اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ ہال میں قومی اسمبلی اجلاس منعقد ہوسکتا ہے، کنونشن سینٹر سمیت دیگر کئی مقامات پر قومی اسمبلی اجلاس بلایا جاسکتا ہے، اپوزیشن کی ریکوزیشن کے بعد اسپیکر کو اجلاس بلانا لازمی ہے۔
 

Advertisement