اسلام آباد میں موسم کی خرابی، وزیراعظم کا طیارہ لاہور اتار لیا گیا

Published On 06 March,2022 06:30 pm

لاہور:(دنیا نیوز) اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث وزیراعظم عمران خان کا طیارہ لاہور اتار لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان میلسی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کے بعد اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے مگر موسم کی خرابی کے باعث ان کے طیارے کو لاہور میں اتارا گیا۔

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان آج رات گورنر ہاؤس لاہور میں قیام کریں گے۔
 

Advertisement