کراچی:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ لندن میں نواز شریف سے رابطوں کا کوئی علم نہیں، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے، سیاسی مخالفین کے پاس نمبر پورے ہیں تو وہ اپنا شوق پورا کرلیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ پیکا پر اور کسی جج کو ایڈہاک پر لگانے کی تجاویز دے دیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا تجاویز دینے والے حکومت کے لوگ ہیں؟، جس پر جواب دیتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ میں اس پر کچھ نہیں بولوں گا، بس بتا دیا کہ آکر بتائیں اور تجاویز دے دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت میرا کبھی شوق نہیں تھا ، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے، اگر انکے نمبرز ہیں تو وہ اپنا شوق پورا کرلیں ، حکومت کے لیے کوئی مسئلہ نہیں، وہ کام کریں جو پاکستان کے لیے بہتر ہو، ہمیں اپنے ملک اور لوگوں کے حالات ٹھیک کرنے ہیں۔