اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل اور پی پی سینیٹر فرحت اللہ بابر کو نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف صحافتی تنظیم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایف آئی اے سے پیکا کی سیکشن 20 کے تحت زیر التوا شکایات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواستوں پر سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔