اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ صفر سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 287 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار 150 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 758 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 128، سندھ میں 5 لاکھ 70 ہزار 688، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 503، بلوچستان میں 35 ہزار 399، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 592، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 700 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 140 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 67 لاکھ 49 ہزار 522 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 569 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 67 ہزار 868 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 722 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 287 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 535، سندھ میں 8 ہزار 85، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 291، اسلام آباد میں ایک ہزار 19، بلوچستان میں 377، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 789 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔