اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا مشن، وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی چلے گئے

Published On 09 March,2022 11:52 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک عدم اعتماد پر ساتھیوں کو اعتماد میں لینے کا مشن، وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی چلے گئے۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم سندھ ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کی سربراہی بھی کریں گے، پارٹی ذمہ داران اور کارکنوں سے خطاب بھی وزیر اعظم کے کراچی دورے کا حصہ ہوگا۔

 

Advertisement