غم کرسی تیرا شکریہ، ہم کہاں کہاں سے گزر گئے: مریم نواز کا وزیراعظم پر طنز

Published On 09 March,2022 04:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کے دورہ کراچی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ غم کرسی تیرا شکریہ، ہم کہاں کہاں سے گزر گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی اور ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر‘ غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے۔

وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ تھوڑا صبر کر لو بھائی، حوصلہ کرو، عدم اعتماد میں ابھی کچھ دن ہیں۔ آپ ابھی سے ہتھیار پھینک کر اپوزیشن کی نشست پر آگئے ہو؟
 

Advertisement