اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ایک اور ملاقات ہوئی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد چوہدری شجاعت حسین اور ان کا وفد واپس لوٹ گیا۔
آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات نصف گھنٹہ جاری رہی۔
ملاقات میں آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے (ق) لیگ سے درخواست کی۔
(ق) لیگ نے فیصلہ ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کرنے کی یقین دھانی کرائی، ملاقات میں طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک حسین بھی شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چودھری شجاعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے بھی ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔
دوسری طرف مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد بلا لیا ہے جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے بھی اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جہاں پر وہ چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔