لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے اجلاس میں شرکت یا پھر عدم شرکت کے معاملے پر ترین گروپ تقسیم ہوگیا اور علیم خان دھڑے نے ترین گروپ کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
علیم خان کے ترجمان میاں خالد محمود کے مطابق اجلاس میں شرکت کرنیوالے علیم خان سے اجازت لے کر جا رہے ہیں، باہمی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، اگلا لائحہ عمل عبدالعلیم خان کی مشاورت سے کریں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ علیم خان ترین گروپ کا پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے اختلاف ہے، ہمارے اراکین پنجاب اسمبلی اجلاس میں ضرور شرکت کریں گے، جب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوتا تب تک مشاورت جاری رکھیں گے، عبدالعلیم خان اپنے ساتھیوں کے ساتھ نشست کریں گے تو حتمی فیصلہ ہوگا۔