اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے اعلان کیے گئے جلسے کے بعد ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں نے بھی اسلام آباد میں بڑا پاورشو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت کی اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی، اس اجلاس میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اسلام آباد میں پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تینوں بڑی جماعتوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جواب میں تمام اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد میں بڑا جلسہ کریں۔
تینوں جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کےدوران سپیکر کے کسی بھی اقدام کے خلاف تمام آئینی آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، سینیٹر فیصل جاوید سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عدم اعتماد تحریک سے قبل اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا جائے گا۔