اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی سفیر اور قومی سلامتی کے مشیر نے دونوں ممالک کے مفاد میں مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب ایک خوشحال اور مستحکم ملک بننے کے لیے پاکستان کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔