کراچی:(دنیا نیوز) کپتان کا ایک اور کھلاڑی خدا حافظ کہنے کیلئے تیار ہوگیا، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے مستقبل میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیراعظم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا۔
وزیراعظم صاحب جو کم بخت آپ کو چاہتے ہیں وہ آپ کے بدترین رویے کے باوجود ساتھ ہیں، گھبرانا نہیں ہے، اعصاب کا کھیل ہے ،اللہ پاکستان کے لیے بہتر فرمائے گا،اس کے بعدہمارے راستے جدا!! آپ نےُوفا کا جو صلہ دیا وہ یادرکھوں گا ، سلامت رہیےُاور ہوسکے تو استغفار کی کثرت کیجیے@ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 13, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ وزیر اعظم آپکے چاہنے والے آپکے بدترین رویے کے باوجود آپکے ساتھ ہیں، اعصاب کا کھیل ہے، اللہ پاکستان کے لیے بہتر کرے، اس کے بعد ہمارے راستے جدا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے لکھا کہ وزیر اعظم نے وفا کا جو صلہ دیا یا د رکھوں گا۔