اسلام آباد:(دنیا نیوز) تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ذاتی حیثیت سے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
سینیٹ کے چیئرمین سے میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ خورشید شاہ صاحب نے کہا کہ آپ کے دو ایم اینز نے آفر کی، جس پر جواب دیتے ہوئے صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ شاہ صاحب بڑے اچھے دوست ہیں، انکا احترام کرتا ہوں، میری کسی کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی نے ابھی تک تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا، پارٹی کے سامنے تجویز رکھوں گا کہ ہمیں خان صاحب کا ساتھ دینا چاہیے۔