اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزارت داخلہ نے ریڈ زون کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں اعلیٰ سظح کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس مں سیکرٹری وزارت داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد احسن یونس و دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 20 مارچ سے 2 اپریل تک ریڈ زون کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کی جائے گی، ریڈ زون میں واقع اہم عمارتوں اور شاہراہوں پر رینجرز اور ایف سی کی نفری تعینات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایک ہزار رینجرز اور ایک ہزار ایف سی کے اہلکار تعینات کیے جائیں جس کا جلد باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گزشتہ روز نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر اسلام آباد کی سکیورٹی فوج کے حوالے کی جاسکتی ہے۔