اپوزیشن کی بے وقوفیوں کی وجہ سے عمران خان پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے : شیخ رشید

Published On 15 March,2022 01:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس 172 ووٹ موجود نہیں، ان کی بے وقوفیوں کی وجہ سے عمران خان پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے۔

لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کل صبح تک عمران خان کےحق میں اچھا فیصلہ آئے گا۔ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں، کہیں نہیں جا رہے۔ چودھری برادران کو مشورہ ہے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں، وہ 4 سال اس پارٹی کے ساتھ رہے ہیں۔ سارے اتحادی لوٹ کر عمران خان کے پاس واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 4 ماہ سےفضل الرحمان لانگ مارچ کی بات کررہےہیں، اپوزیشن 23 مارچ کو آئے کسی کو نہیں روکیں گے۔ امپائر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ بلاول سےمیراکبھی بھی جھگڑانہیں رہا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک میں انارکی پھیلانے سے گریز کرے، آخری گزارش ہے ملک کو انتشارکی طرف نہ جانے دیں، عدم اعتماد کے بجائے کچھ اور بھی نکل سکتا ہے۔
 

Advertisement