کراچی:(دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ارکان کو بڑی ہدایت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں حاضری کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو خط تحریر کیا ہے، خط میں کہا گیا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کروا رکھی ہے، عدم اعتماد کے خلاف ووٹنگ کے روز تمام ارکان اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ اگر کوئی رکن پارٹی پالیسی کے خلاف یا جان بوجھ کو اسمبلی اجلاس میں حاضر نہ ہوا تو اس رکن کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔