اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وضاحت کی گئی کہ نیب کا تحریک عدم اعتماد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، قومی احتساب بیورو ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔
نیب کے ترجمان کے مطابق نیب کا تعلق کسی گروہ جماعت یا فرد سے نہیں، صرف ریاست پاکستان سے ہے، کسی اہلکار کا تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا ٹاک میں نیب پر الزام عائد کیا تھا۔