اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایک بار پھر مارچ کرنا تحریک عدم اعتماد سے راہ فرار ہے۔
پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدم اعتماد کا ووٹ نہیں عدم اعتماد کا نوٹ چلا رہے تھے اور اب یہ عدم اعتماد کے روڈ پر چڑھ گئے ہیں، اسمبلی میں آؤ اور اپنا نمبرپورا کرو، کپتان اب انہیں بھاگنے نہیں دے گا۔
دوسری جانب شہباز گل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اپوزیشن کو 37 ویں بار شکست ہونے جا رہی ہے، پاکستانی عوام نے اس خریدو فروخت کے خلاف ردعمل دیا، جس طرح عوام وزیراعظم کے پیچھے کھڑے ہوئے اس کی نظیر نہیں ملتی، اس سازش کو ناکام کر کے مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔