پشاور:(دنیا نیوز)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے اپوزیشن کے مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔
اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا کہ حکومتی بوکھلاہٹ تحریک انصاف کے انجام کا پتا بتا رہی ہے، عمران خان گھبراہٹ میں گالیوں اور ذاتیات پر اتر آئے ہیں، عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق ہے، اجلاس بلا کر تمام مراحل پورے کئے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کی سوچ صرف اپنی ذات تک محدود ہے، عوامی نیشنل پارٹی اپوزیشن جماعتوں کے مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔