اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک عدم سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم ایکٹو ہوگئے۔ عمران خان نے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود، علی امین گنڈاپور اور فہمیدہ مرزا نے ملاقاتیں کیں، جس میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ادھر وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی ملاقات کی، جس پنجاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔