لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لے لائیں، پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں واضح کمی ہوگئی، رپورٹ نے ملکی معاشی استحکام کی نشاندہی کردی۔
حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی تا خیبر قوم کا ایک ہی نعرہ کپتان ہی لیڈر ہمارا گونج رہا ہے، پوری قوم کرپشن مافیا کے مقابلے میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑی ہو گئی ہے، قوم کا مزاج دیکھ کر کرپٹ اپوزیشن کے اوسان خطا ہوچکے ہیں۔
حسان خاور نے کہاکہ اپوزیشن اپنے پتے شو کرچکی، حکومت کے پتوں کا انتظار کرے، منڈیاں لگانے والی اپوزیشن کیلئے سرپرائز پہ سرپرائز تیار ہیں۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کپتان کے سپاہی ڈٹ کر وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، عثمان بزدار کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام ہونگے۔