اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے ؟ آخری فیصلہ عوام کا ہوگا، الیکشن کیلئے تیار ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے، شہزاد اکبر بھاگے نہیں یہاں ہی موجود ہیں، شہزاد اکبر باہر نہیں جائیں گے آپ لوگ اندر جائیں گے، اپوزیشن سپریم کورٹ کے بنچ پر تنقید کر رہی ہے، اپوزیشن کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آئین کی دھجیاں بکھیرنے والے آئین کی باتیں کر رہے ہیں، اسپیکر کی رولنگ کو آئین سے بغاوت قرار دیا جا رہا ہے، عمران خان نے احتجاج کی کال دی تو آپ کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا، شہباز شریف نے کہا وہ نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت کا حصہ نہیں بنیں گے، مشاورت کا حصہ نہ بننا ان کی مرضی ہے۔