وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

Published On 31 March,2022 01:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے باعث لاہور کا دورہ منسوخ کر دیا، وزیراعظم شام کو کسی بھی وقت خطاب کرسکتے ہیں۔

 

Advertisement