لاہور:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے اتحادیوں کی فتح کے بیان پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الٰہی کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
خیال رہے کہ فواد چودھری نے دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد بھی پی ٹی آئی کو ق لیگ سے کم ووٹ ملے، الائنس جو بنے ہیں وہ ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بنے ہیں، بعض اتحادی تو ایک یا دو سیٹیں بھی نہ جیت سکتے اگر ہم ان کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ نہ کرتے۔
وفاقی وزیر کے ویڈیو کلپ کو اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ فواد چودھری بتائیں کس نے کس کی مدد کی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے بھی پی ٹی آئی ایم پی اے نے ہمارے ایم این اے سے کم ووٹ لیے، الیکشن کمیشن سے نتائج چیک کریں۔
Pls check the results from election commission. Even after seat adjustment pti MPA got less votes than pmlq MNA from the same constituency. Who helped who?? @fawadchaudhry pic.twitter.com/Vwdads5kKR
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 19, 2022