اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ کچھ باتوں پر قطعی طور پر نہیں بیٹھ سکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 27 مارچ کوتاریخی جلسہ کریں گے، مسلم لیگ (ن) اس وقت دباؤ کا شکار ہے، ان کو اب سمجھ نہیں آ رہی کہ کہاں جانا ہے، اپوزیشن کے ساتھ کچھ باتوں پر قطعی طور پر نہیں بیٹھ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کرپٹ ٹولے کوکسی صورت این آراونہیں دیں گے، فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کی سیاست کونقصان پہنچایا، ملاکنڈ جلسے نے پیپلزپارٹی کی مقبولیت کا بھانڈا پھوڑدیا۔