لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار خالد انعم نے کہا ہے کہ مہنگائی نے اتنا دماغ خراب نہیں کیا مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور شہباز شریف مسیحا لگنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جہاں عام آدمی پریشان ہے وہیں شوبز سے منسلک افراد بھی مہنگائی پر تبصرے کررہے ہیں۔
سینئر اداکار خالد انعم نے ملک کی موجودہ صورتحال اور بڑھتی مہنگائی پر اظہارِ خیال کیا ہے۔
خالد انعم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ مہنگائی نے دماغ خراب کردیا ہے۔
ساتھ ہی اداکار نے اپوزیشن کے رہنماؤں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے اب اتنا بھی دماغ خراب نہیں کیا کہ مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور شہباز شریف مسیحا لگنے لگیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے، اس حوالے سے جہاں سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے مخالفین سامنے آرہے ہیں تو وہیں ان کے حمایتی خوب ان کا ساتھ دیتے نظر آرہے ہیں۔