کراچی:(دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بلدیاتی قانون کے معاملے پر ڈیڈ لاک ہوگیا۔
وزیر اعظم عمران خان کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد پہنچے، خالد مقبول صدیقی ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور رابطہ کمیٹی نے پرتپاک استقبال کیا۔
طویل ملاقات کے بعد میڈیا گفتگو میں مولانا فضل الرحمان بولے حکومت نے عدم اعتماد کو باہر سے آئے مہمانوں کے ذریعے کائونٹر کرنے کی کوشش کی ہے، پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کا عندیہ دے چکی ہے۔
ایم کیو ایم کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کے موجودہ حالات میں ہمارے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے، 15 سالوں میں ایم کیو ایم کو دیوار میں چنوا دیا گیا۔
دوسری جانب ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایم کیو ایم اور اپوزیشن جماعتوں میں بلدیاتی قانون کے معاملے پر ڈیڈلاک ہے، سندھ حکومت بلدیاتی قانون میں تبدیلی پر رضامند نہیں ہے جبکہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی قانون میں تبدیلی کے بغیر معاہدہ کرنے سے انکار کردیا ہے، اس معاملے پر ایم کیو ایم وفد کی آئندہ 24 گھنٹوں میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔