اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے، سات دن کے اندر پوزیشن واضح کرنے کا کہا ہے۔
ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے، سات دن کے اندر پوزیشن واضع کرنے کا کہا ہے، ایک ہفتے بعد ان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کارروائی ہوگی۔ تمام منحرف اراکین تاحیات نااہل ہوں گے۔
تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور سات دن کے اندر پوزیشن واضع کرنے کا کہا ہے ایک ہفتے بعد ان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کاروائ ہوگی اور تمام اراکین تاحیات نااھل ہوں گے مخصوص نشستوں پر نئے ممبران نامزد کیے جارہے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 20, 2022