اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو ڈی چوک میں جلسے کا لوگو ٹویٹ کر دیا۔
وزیراعظم کا 27 مارچ کو ڈی چوک جلسے کے حوالے سے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ انشااللہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں امر بالمعروف کریں گے۔ حق کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہتے ہیں عوام کی حاضری کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔ وزیراعظم نے جلسے کےعنوان کا لوگو بھی ٹویٹ کیا۔
InshaAllah 27th March Islamabad pic.twitter.com/pe6Ngyteyr
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2022
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر عمران خان کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے جس کے تحت وہ مختلف شہروں میں بڑے عوامی جلسے کر رہے ہیں، وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج ملاکنڈ جائیں گے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج درگئی میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان عوام سے خطاب کریں گے۔