وزیراعظم کی عوامی رابطہ مہم، ملاکنڈ میں آج جلسے سے خطاب کریں گے

Published On 20 March,2022 10:24 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج ملاکنڈ جائیں گے جہاں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم جاری ، وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج ملاکنڈ جائیں گے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج درگئی میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان عوام سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم مالاکنڈ جانے سے قبل اجلاس کی صدارت کریں گے، حکومتی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں ہو گا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی۔اجلاس میں ارکان اسمبلی اور اتحادیوں سے رابطوں پربھی بات ہو گی، صدارتی ریفرنس کی تیاری سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے 27 مارچ کو ڈی چوک جلسے کے عنوان کا لوگو ٹویٹ کر دیا

وزیراعظم نے 27 مارچ کو ڈی چوک میں ہونے والے جلسے کا لوگو بھی ٹویٹ کیا، اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انشااللہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں امر بالمعروف کریں گے۔ حق کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہتے ہیں عوام کی حاضری کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔ سیاسی مافیاز کی طرف سے ان کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے سیاست دانوں کو خریدنے کی مذمت کرتے ہیں۔