لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ سابق گورنر چودھری محمد سرور تین ماہ سے مختلف حکومتی ارکان اسمبلی کو نواز لیگ سے مل کر چلنے کے مشورے دے رہے تھے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے حکومت مخالف بیانات قابل افسوس ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کے لاکھوں ووٹرز کا دل دکھایا، وزیراعظم کے چھکے نے پنجاب کی سیاسی صورتحال یکسر تبدیل کر دی ہے۔ منحرف ارکان کی اکثریت اب واپس آنے کے لئے پر تول رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ 6 اپریل کو چودھری پرویز الٰہی واضح اکثریت سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہوں گے، وہ دن آنے والے ہیں جب شہباز شریف، شریف ایمبولینس اور آصف زرداری ویل چیئر کا ٹوپی ڈرامہ دوبارہ شروع کریں گے۔