لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ کپتان آپ نے کیا شاندار ماسٹر سٹروک کھیلا، تحریک عدم اعتماد کو کچل کر رکھا دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری بھیجی تھی جس میں اسمبلی تحلیل کرنے کا کہا گیا تھا، صدر عارف علوی نے اس سمری کے بعد اسمبلی تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔
سابق کپتان وقار یونس نے وزیراعظم عمران خان کے اسمبلی توڑنے اور ڈپٹی سپیکر کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کو کپتان کی بہترین سیاسی چال قرار دے دیا۔
سابق فاسٹ باؤلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں یہ گیم کھیلنے نہیں بلکہ اسے بدلنے آیا تھا۔
وقار یونس نے لکھا کہ کپتان آپ پر ہمیشہ کی طرح فخر ہے، آپ نے کیا شاندار ماسٹر اسٹروک کھیلا، تحریک عدم اعتماد کو کچل کر رکھا دیا۔
As always Proud of you Skipper. What a Master stroke @ImranKhanPTI @PTIofficial #NoConfidenceMotion Crushed. #GameChanger #BornLeader #PakistanZindabad pic.twitter.com/qE00vvXLAw
— Waqar Younis (@waqyounis99) April 3, 2022