لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری کا منحرف رکن عبدالعلیم خان کی طرف سے الزامات کی بوچھاڑ پر رد عمل آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے لکھا کہ علیم خان صاحب کی پریس کانفرنس پر سخت افسوس ہوا، جب آپ کسی کے قریب رہے ہوں اور اختلافات ہو جائیں تو گفتگو میں تہمتیں آپ کی اپنی عزت کم کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے تمام گلے دوسرے سال کے ہیں، جب حکومت تھی اس وقت بات ہوتی تو کوئی وزن بھی تھا اس وقت الزامات اور رکیک حملے نامناسب ہیں۔
علیم خان صاحب کی پریس کانفرنس پر سخت افسوس ہوا، جب آپ کسے کے قریب رہے ہوں اور اختلافات ہو جائیں تو گفتگو میں تہمتیں آپ کی اپنی عزت کم کرتی ہیں،آپ کے تمام گلے دوسرے سال کے ہیں جب حکومت تھی اس وقت بات ہوتی تو کوئ وزن بھی تھا اس وقت الزامات اور رکیک حملے نامناسب ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 4, 2022
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی خصوصیت ہے کے اگر ان کا کوئی ساتھی بھی غلط کام کرے تو وہ اُسے تحفظ نہیں دیتے۔ علیم خان صاحب، عمران خان سے آپ کو یہ توقع لگانا کے وہ نیب تحقیقات سے آپ کو بچاتے آپ کی غلطی تھی۔ اسی طرح عمران خان کسی کو کاروباری یا زمین کے معاملے میں قانون سے ہٹ کے فائدہ نہیں پہنچاتے۔
عمران خان کی خصوصیت ہے کے اگر ان کا کوئی ساتھی بھی غلط کام کرے تو وہ اُسے تحفظ نہیں دیتے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) April 4, 2022
علیم خان صاحب، عمران خان سے آپ کو یہ توقع لگانا کے وہ نیب تحقیقات سے آپ کو بچاتے آپ کی غلطی تھی۔ اسی طرح عمران خان کسی کو کاروباری یا زمین کے معاملے میں قانون سے ہٹ کے فائدہ نہیں پہنچاتے۔