لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ انشاءاللّہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سیاسی مستقبل تو اب ختم ہو گیا، لیکن چودھری پرویز الہی صاحب کو اس کے اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں عمران خان کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟
عمران خان اور PTI کا سیاسی مستقبل تو اب ختم انشاءاللّہ لیکن پرویز الہی صاحب کو اس کے اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 6, 2022
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ حیرانگی کی بات یہ نہیں عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک، آئین، قانون،رولز اور پروسیجرز کا سرِبازار تماشہ لگایا، تکلیف دہ بات یہ کہ یہ سب کر کے بھی وہ دندناتا پھر رہا ہے۔ کسی دوسرے سیاسی رہنما نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا۔
حیرانگی کی بات یہ نہیں کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک، آئین، قانون،رولز اور پروسیجرز کا سرِبازار تماشہ لگایا،BULLIES تو ایسے ہی کرتے ہیں،تکلیف دہ بات یہ کہ یہ سب کر کے بھی وہ دندناتا پھر رہا ہے۔ کسی دوسرے سیاسی رہنما نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 6, 2022
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ تم کیا کوئی ایٹم بم بنا رہے تھے، کوئی ہائیڈروجن بم بنا رہے تھے یا دنیا فتح کرنے نکلے تھے جو کسی کو تمہارے خلاف سازش کرنے کی ضرورت پیش آ گئی تھی؟ جب تم سے کسی نے کچھ مانگا ہی نہیں تو تم نے absolutely not کس کو کہا؟
”تم کیا کوئی ایٹم بم بنا رہے تھے، کوئی ہائیڈروجن بم بنا رہے تھے یا دنیا فتح کرنے نکلے تھے جو کسی کو تمھارے خلاف سازش کرنے کی ضرورت پیش آ گئی تھی؟ جب تم سے کسی نے کچھ مانگا ہی نہیں تو تم نے absolutely not کس کو کہا؟ “
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 6, 2022
MNS in party zoom meeting