اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر رولنگ کے حوالے سے سپیکر کے بارے میں میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ اجلاس کی صدارت نہ کرنے کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان قومی اسمبلی نے لکھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کی وجہ سے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی اسمبلی عدم اعتماد پر ڈپٹی سپیکر کی طرف سے دی جانے والی رولنگ سے سپیکر قومی اسمبلی متفق تھے اور اس پر سپیکر کے دستخط موجود ہیں۔
The Spokesman National Assembly Secretariat has strongly refuted news item circulating in media regarding Speaker National Assembly on the no-confidence motion against Prime Minister and ruling of Deputy Speaker thereon. @appcsocialmedia @RadioPakistan @PTVNewsOfficial
— National Assembly of Pakistan (@NAofPakistan) April 5, 2022
بیان کے مطابق رولنگ کے حوالے سے کیس عدالت عظمی میں زیر سماعت ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اس سلسلے میں اپنے وکلاء کے زریعے اپنا موقف عدالت میں پیش کریں گے۔ اس معاملہ پر سپیکر سے منسوب کر کے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں چلانے سے اجتناب کیا جائے۔