لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن نے وزیر اعلی پنجاب کے انتخابات کرانے کے لیے پٹیشن تیار کرلی۔ حمزہ شہباز کل لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کریں گے۔
حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ یکم اپریل سے چیف منسٹر پنجاب کا عہدہ خالی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا سیشن کال کر کے فوری چیف منسٹر کے انتخابات کرائے جائیں، پنجاب اسمبلی کے احاطے کو سیل کرنے کا اقدام بھی غیر قانونی ڈکلئیر کیا جائے۔ حمزہ شہباز کی طرف سے درخواست کل دائر کی جائے گی۔