اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آرٹیکل 69 آئین کا حصہ ہے، سپریم کورٹ اسمبلی کے اختیارات نہیں لے سکتی۔ درخواست استدعا کی گئی کہ فیصلہ معطل کیا جائے اور قومی اسمبلی کو رولز کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔