اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم سے وزیراعلی عثمان بزدار، چودھری پرویزالہی کی ملاقاتیں ہوں گی۔ عمران خان سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم سے ارکان اسمبلی کے مختلف گروپس کی بھی ملاقاتیں کروائی جائیں گی۔ عمران خان لاہور کے ورکرز کے اعزاز میں افطار تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔