واشنگٹن: (دنیا نیوز) پاکستانی سیاست میں مداخلت سے متعلق امریکا نے پھر تردید کر دی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے، لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اصول صرف پاکستان نہیں دنیا کے دوسرے ممالک کے لیے بھی ہے، آئین کی بالادستی اور جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں، امریکا قانون کی حکمرانی اور برابری کے اصول کو سپورٹ کرتا ہے۔