اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے وزارتِ عظمیٰ کے لیے شہباز شریف سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، عارف علوی مختصر چھٹی پر چلے گئے، نو منتخب وزیراعظم سے حلف چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی لیں گے۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر عارف علوی نے تکلیف کی شکایت کی ہے۔ معالج نے ان کا مکمل معائنہ کیا ہے اور انہیں کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری طرف نومنتحب وزیراعظم شہباز شریف کی حلف برادری تقریب میں چئیرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، گورنرز اور وزرائے اعلی کو مدعو کیا گیا ہے، اعلیٰ سول و عسکری قیادت حلف برداری کی تقریب میں شریک ہونگے۔