اسلام آباد: (دنیا نیوز) نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر قوم کو ریلیف دیتے ہوئے کم سے کم اجرت کو 25 ہزار روپے کرنے، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔
قومی اسمبلی میں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے آپ کو ’خادم پاکستان‘ کا نام دے دیا اور یکم اپریل سے ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے کرنے، سول اور ملٹری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔ دریں اثنا شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاروں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے وہ ملازمین کی جن کی تنخواہیں ایک لاکھ تک ہیں ان کی تنخواہوں میں 10 فیصد تک اضافے کریں۔ نوجوانوں کو مزید لیپ ٹاپ دیں گے، بے نظیر کارڈ کو دوبارہ لیکر آئیں گے، بے نظیر وطن کو خون دے کر گئی، بے نظیر کا کارڈ پر نام رہنا چاہیے تھا، بے نظیر پروگرام کو مزید وسعت دیں گے، پنجاب بڑا بھائی ضرور ہے لیکن پورا پاکستان نہیں ہے، ہم چاروں صوبوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مزید لیپ ٹاپ دیں گے، بے نظیر کارڈ کو دوبارہ لیکر آئیں گے، بے نظیر وطن کو خون دے کر گئی، بے نظیر کا کارڈ پر نام رہنا چاہیے تھا، بے نظیر پروگرام کو مزید وسعت دیں گے، پنجاب بڑا بھائی ضرور ہے لیکن پورا پاکستان نہیں ہے، ہم چاروں صوبوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان میں ملک بھر کے بازاروں میں سستا آٹا دیں گے، ہم نے سستی بجلی اور گیس کے منصوبے لگائے تھے، بجلی اور گیس کا معاملہ حل کرنے کی کوشش کریں گے، ہم سی پیک لیکر آئے تھے، ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے، آصف زرداری کے دورمیں اٹھارویں ترامیم ہوئی، ہم سب نے مل کر متفقہ طور پر این ایف سی ایوارڈ دیا، ہسپتالوں میں مفت ادویات نوازشریف دورمیں شروع ہوئیں، نوازشریف دور میں یونیورسٹیاں، ہسپتال بنائے گئے، پی کے ایل آئی کا جو حشر کیا خوف آتا ہے۔