امید ہے شہباز شریف ملک کو سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے: شاہد آفریدی

Published On 11 April,2022 06:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اُمید کرتا ہوں شہباز شریف اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں سے ملک کو سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے