کراچی: (مونس احمد سے) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں ہونے والے جلسے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔ مزار قائد کے بلمقابل میدان میں جلسہ اب 17 کے بجائے 16 اپریل کو ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے اپنی ٹویٹ میں تاریخ کی تبدیلی کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کپتان کے ساتھ، یہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کا کہنا ہے کہ چئیرمن پی ٹی آئی عمران خان نے 16 اپریل بروز ہفتہ کو کراچی آنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کے عوام کا جوش دیکھ کر عمران خان ایک روز پہلے عوام کے درمیان موجود ہوں گے۔۔
بلال غفار کا کہنا تھا کہ 16 اپریل 9 بجے عمران خان کراچی میں تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے اور اپنا آگے کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔