لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پشاور اور کراچی نے بتا دیا کہ ملک نرم انقلاب کیلئے تیار ہے۔
ٹویٹر پیغام میں فواد چودھری کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا ہر شہر تحریر سکوائر بنے گا، اس امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، تیار رہو۔ کارکن عمران خان کے اعلان کا انتظار کریں۔
پشاور اور کراچی نے بتا دیا ہے کہ ملک نرم انقلاب کیلئے تیار ہے، انشاللہ پاکستان کا ہر شہر تحریر اسکوائر بنے گا، اس امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے تیار رہو اور عمران خان کے اعلان کا انتظار کرو۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنطور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 17, 2022
فواد چودھری نے گزشتہ روز بھی کہا تھا اب ناراض ہجوم کو قابو رکھنا عمران خان کے کنٹرول میں نہیں رہے گا۔