اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو کچھ نہیں ملا تو گھڑی کا ایشو لے آئے، پہلے یہ بتائیں کہ گھڑی کا ایشو ہے کیا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے مزید کہا کہ حکومت سے خریدی گئی اپنی گھڑی فروخت کر کے عمران خان نے کیا جرم کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ شہباز شریف الجھے ہوئے ہیں اُنہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کرنا کیا ہے، عمران خان پر الزامات لگانے سے اُن کا اپنا ہی منہ کالا ہوگا، بہتر ہوگا شہباز شریف ملکی مسائل پر توجہ دیں۔