اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری کے بھائی اور ن لیگ کے حمایتی وکیل کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کئے جانے اور صدر مملکت کی طرف سے قومی اسمبلی تحلیل کئے جانے کے بعد ملکی سیاسی صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری اور ن لیگ کے حمایتی وکیل کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے باہر موجود وکلا نے بیچ بچاؤ کروایا، ن لیگی وکیل نے گالیاں دیں۔