اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ لگ یہ رہا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کا کہے گی۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے از خود نوٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے وکیل اور سینئر رہنما فاروق ایچ نائیک نےکہا ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ عدالت سپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے کر مسترد کر دے گی، تاہم یہ بھی لگ رہا ہے کہ الیکشن کا عمل شروع ہوگیا ہے اور عدالت قومی مفاد کے تحت الیکشن کرانے کا کہے گی۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے آج کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ ایک بات تو ہمیں نظر آرہی ہے کہ سپیکر کی رولنگ غلط ہے۔