اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے نگران وزیراعظم کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کو خطوط ارسال کردیے۔
سپیکر نے یہ خطوط آئین کی شق 224 اے ون کے تحت تفویض اختیارات کے تحت لکھے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف سے چار، چار ممبران کے نام مانگے گئے ہیں۔
خط کے متن میں تحریر ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن نگران وزیراعظم کے لیے کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کرسکے۔ کمیٹی سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی کے 8 ارکان پر مشتمل ہوگی۔
خیال رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سے قبل صدر مملکت نے بھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خطوط لکھے تھے۔ تاہم شہباز شریف نے صدر عارف علوی کو خط لکھ کر نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت سے انکار کردیا تھا۔